17 جولائی 2026 - 15:50
سپاہ پاسداران انقلاب : عمان میں امریکی بحری اور فضائی نگرانی کے ریڈار تباہ کر دیے گئے

سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی تیرہویں لہر کے دوران عمان میں واقع امریکہ کے بحری اور فضائی نگرانی کے دو ریڈار مراکز کو کامیاب کارروائی میں تباہ کر دیا گیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے آپریشن "نصر 2" کے 21ویں اعلامیے میں کہا ہے کہ جوابی کارروائیوں کے تسلسل میں آج علی الصبح سپاہ کی بحریہ نے آپریشن "نصر 2" کی تیرہویں لہر کے دوران "یا اباعبداللہ الحسین (ع)" کے رمز کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے عمان کے علاقے غنم میں نصب امریکی فضائی نگرانی کے ریڈار اور صخرۂ سلامہ میں قائم بحری نگرانی کے ریڈار کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی خوزستان، بوشہر، ہرمزگان اور سیستان و بلوچستان کے عوام کے نام منسوب کی گئی ہے۔

سپاہ نے مزید کہا کہ دشمن کے خلاف جوابی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی اور آبنائے ہرمز بدستور سپاہ کی بحریہ کے مکمل کنٹرول میں ہے۔

اعلامیے کے اختتام پر قرآن کریم کی آیت "وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِندِ اللّٰهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ" درج کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دفاعی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha